مسائلِ شریعہ

اسلامی معلومات

Tuesday, 29 May 2018

,
جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ جب N I C وغیرہ کی تصویر ہوتی ہے یا شرٹ وغیرہ پر ہو تو اس کے ساتھ نماز میں کوئی کراہت آتی ہے کیا برائے مہربانی جواب عنایت فرمائیں سائل محمد شہباز رضا کولکتہ وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ الجواب بعون الملك الوهاب صورت مسئولہ میں حضور صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ نے فتاوى شامی کے حوالے سے لکھا: جس کپڑے پر جاندار کی تصویر ہو اسے پہن کر نما زپڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ نماز کے علاوہ بھی ایسا کپڑا پہنناناجائز ہے۔ یوہیں نمازی کے سر پر یعنی چھت ميں ہو یا لٹکی ہوئی ہو، یا محل سجود میں ہو کہ اس پر سجدہ واقع ہو تو نماز مکروہ تحریمی ہوگی۔ یوہیں نمازی کے آگے، یا داہنے، یا بائیں تصویر کا ہونا مکروہ تحریمی ہے اور پیٹھ کے پیچھے ہونا بھی مکروہ ہے۔ ایک مقام پر فرمایا تھیلی یا جیب میں تصویر چھپی ہوئی ہو تو نماز میں کراہت نہیں بہار شریعت، نماز کا بیان، مکروہات نماز، جلد 1، حصہ 3، صفحہ 627، 628 واللہ و رسولہ اعلم بالصواب کتبہ حضرت علامہ مفتی محمد معین الدین الأزھــــــری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نئ دہلی ☎رابطہ 👈🏻📱 6203980319 ➖➖➖➖➖➖➖➖➖
,
روزے کے مسائل میں غلط فہمیاں اور ان کا ازالہ روزہ کے بارے میں لوگوں میں پائی جانے والی 11 غلط باتیں جن کی کوئی حقیقت نہیں۔ پہلی غلط فہمی ❌❌الٹی آنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے . ✅🕌 درست مسئلہ یہ ہے کہ از خود کتنی ہی الٹی یا قے آئے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ خود قصدا مثلا انگلی وغیرہ منہ میں ڈال کر قے کی اور وہ منہ بهر ہو تو پهر روزہ ٹوٹ جاتا ہے دوسری غلط فہمی ❌❌یہ بهی مشہور ہے حالت روزہ میں احتلام ہو جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ حالت روزہ میں احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا تیسری غلط فہمی ❌❌بعض لوگ سمهجتے ہیں کہ رات میں غسل فرض ہو جائے تو اب روزہ شروع ہونے کے بعد کلی یا ناک میں پانی افطار کے وقت ہی ڈالیں گے ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ شروع ہونے سے پہلے غسل فرض ہو یا روزہ میں احتلام ہو جائے روزہ کی حالت میں غسل کے تمام فرائض ادا کیے جائیں گے .غسل میں کلی کرنا اور ناک میں نرم حصہ تک پانی پہنچانا فرض ہے اس کے بغیر نہ غسل اترے گا نہ نمازیں ہوں گی.یاد رہے کہ روزہ ہو تو غرغرہ نہیں کریں گے اور عام دنوں میں بهی غرغرہ غسل کا فرض یا کلی کا حصہ نہیں جداگانہ سنت ہے وہ بهی اس وقت جب روزہ نہ ہو.البتہ روزہ کی حالت میں ناک میں پانی سانس کے ذریعے اوپر کھینچنے کی اجازت نہیں چوتھی غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ حالت روزہ میں مسواک نہیں کی جا سکتی ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ مسواک کی جا سکتی ہے البتہ ٹوته پیسٹ اور منجن نہیں کر سکتےیونہیں مسواک میں یہ احتیاط رکھی جائے کہ ریشے حلق میں نہ جائیں پانچویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ روزہ میں تیل , خوشبو لگانے اور موئے زیر ناف بنانے کو کو درست نہیں سمجه رہے ہوتے ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ یہ کام روزہ کی حالت میں جائز ہیں سرمہ لگانے سے بهی روزہ نہیں ٹوٹے گا.البتہ کاجل کا حکم سرمہ والا نہیں کاجل سے پرہیز کیا جائے چھٹی غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ سحری میں آنکه نہ کهلے اور سحری کهانا چهوٹ جائے تو روزہ نہیں ہوتا ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ سحری روزہ کے لئے شرط نہیں رات میں نیت کر لی جائے یا پهر زوال سے پہلے پہلے نیت کر لی تب بهی ٹهیک ہے لیکن دو چیزیں خاص مد نظر رکهی جائیں اول یہ کہ روزہ بند ہونے کے بعد سے کوئی منافی روزہ کام مثلا کهانا پینا وغیرہ نہ کیا ہو دوسرا یہ کہ یہ نیت کرے کہ میں روزہ بند ہونے کے وقت سے روزے سے ہوں ساتویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ چوٹ وغیرہ لگنے پر خون نکل آنے یا خون ٹیسٹ کروانے پر روزہ پر کوئی اثر پڑتا ہے ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ روزہ کسی چیز کےمعدے کے راستہ میں یا دماغ میں جانے سے ٹوٹتا ہے جسم سے کوئی چیز باہر آنے پر نہیں ٹوٹتا لھذا خون زخمی ہونے پر نکلے یا پھر ٹیسٹ کروانے کے لئے روزہ نہیں ٹوٹے گا آٹھویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں انجکیشن لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا ✅🕌درست مسئلہ اگر یہ سوچ ان علماء کی پیروی کی وجہ سے ہے جن کا موقف یہی ہے تو ٹھیک ہے البتہ جو قوی اور مضبوط دلائل ہیں ان کی رو سے انجکشن لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتاضرورت ہو تو ڈرپ بھی لگائی جا سکتی ہے نویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ جب تک اذان ہوتی رہے سحری میں کھانا پینا جاری رکھا جا سکتا ہے۔ ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ جب سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے تو اذان فجر اور نماز فجر کا وقت شروع ہوتا ہے لھذا جو سحری کا وقت ختم ہونے کے باوجود اذان ختم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے کھاتا پیتا رہا اس نے اپنا روزہ برباد کیا اس کا روزہ ہوا ہی نہیں دسویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ تھوک یا بلغم نگل جانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا مکروہ ہوگا اسی بنا پر وہ بار بار تھوکتے رہتے ہیں ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ تھوک اور بلغم جب تک منہ میں ہے ان کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں منہ سے باہر مثلا ہتھیلی پر تھوک کر پھر منہ میں دوبارہ ڈالا تو روزہ ٹوٹ جائے گا اور ایسا عام طور پر کوئی نہیں کرتا گیارہویں غلط فہمی ❌❌کچه لوگ سمجهتے ہیں کہ روزہ میں عطر یا خوشبو سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ✅🕌درست مسئلہ یہ ہے کہ مائع خوشبو یعنی لیکوڈ حالت میں یا ٹھوس خوشبو سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا البتہ اگر کسی نے اگر بتی کا دھواں مثلا منہ یا ناک کے ذریعے اندر کھینچھاجو کہ لامحالہ حلق میں جائے گا اور یونہی کسی بھی خوشبو دار یا غیر خوشبو دار دھوئیں کی دھونی اس طرح لی کہ مثلا اس کے دھوئیں کو ناک یامنہ سے حلق میں داخل کیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا

Monday, 28 May 2018

,
‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی ‼ ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ ســَارے جہاں سے ھنـد کی عـــــزّت چلی گئی افسـُـوس اھـلِ ظـلم کی غیــــــرت چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی ‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ تھَـا اس کے دم سے گلشـنِ ہستی میں چَہچَہا مـَاں بَاپ کے چمـَن کی تھی زینت، چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ مَـاں بَاپ کی تھی لاڈلی، بھـَائی بہن کی جان زخمـُوں سے چُور، جـَانبِ تُربتــــــــ چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ دیکھی نہ تھی حَیــــَـات کی رنگینیـَـاں ابھی دل میں ہزاروں لیکے وہ حَســــرت چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ کشمیِــر کی کلی تھی وہ بھـَارت کی شَـان تھی قـُـربان ہو کے، پا کے شہادتـــــــــــــــ چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ کہتی ہے مَـاں غمـُوں کے سَمنــــدر میں ڈوب کر بیٹی کے سَــاتھ سـَـاری مسَـــــــرّت چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ دیتی رہی صَـدائیں وہ بھــــَـــارت کے پُوت کو لیکن مُحـَـافظـوں کی سَمــَاعتـــــــــــ چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی ‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ اُن قـاتلـوں کی پھــَانسی میں ہے دِیر کس لئے ❗مودی❗کہاں تمہاری عـدالتــــــ چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ ہے اشکبـَار غم میں قلـم بھی ❗عــُـزیر ❗کا کیا کیا لکھے یہ، لکھنے کی طـَاقتــــــ چلی گئی ‼روتی بِلکتی آصفہ جنّت چلی گئی‼ ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ ‼❗از قلم ❗‼ مُحمـد عـُـزیر عالم تحسینی منظری مظفرپوری، ناظم اعلیٰ مدرسہ اھلسنّت و جمـَاعت جـَامعہ ملک العلمَـاء، روڈ نمبر ۸/ بیگن واڑی گوونڈی، ممبئی ۴۳ 📲9892535506 ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ /20/4/2018 ‼❗‼❗‼❗‼❗‼❗‼ قارئین کرام ! ۸ / سالہ کشمیری بچی آصفہ کیس سے متاثر ہو کر لکھے گئے کچھ اشعار ، اگر پسند آئے تو دعاؤں سے نوازیں اور دعا کریں کہ اللہ پاک ان ظالموں کو عبرت ناک عذاب میں گرفتار فرمائے اور آصفہ کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ـ اھل ادب سے التماس ہے کہ کوئی خامی نظر آئے تو اصلاح فرمائیں نوازش ہوگی ـ

Sunday, 27 May 2018

,
*🌹ڈاراموں اور فلموں میں نکاح اور طلاق کا حکم ــ 🌹* السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ كيا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسلئہ میں کہ ايك لڑکے نے غیر شادی شدہ لڑکی سے ڈرامے میں نکاح کیا اور ارادہ  محض ڈرامے  میں کردار ادا کرنے کا تھا حقیقی نکاح کا ارادہ نہیں تھا، اسی طرح اگر ایک شخص اپنی حقیقی بیوی کو محض ڈرامے کا کردار ادا کرنے کیلئے طلاق دیتا ہے تو کیا  نکاح اور طلاق ہوجائیگی؟ *🌺سائل نسیم رضا حبیبی🌺* ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍الجواب بعون الملک الوھاب* *📃صورت مسئولہ میں نکاح کے منعقد ہونے یا طلاق کے واقع ہونے کے عزم و قصد شرط نہیں ہے.. خواہ قصد و ارادہ کے ساتھ نکاح کرے، خواہ ہزل و مزاح کے ساتھ نکاح منعقد ہو جائے گا..* *🏷بشرط یہ کہ اس مجلس میں دو عادل و بالغ آزاد مسلمان مرد یا ایک مرد، دو عورتیں موجود ہوں...* *🍁بلکہ اگر قاضئی نکاح نے ایسے الفاظ کے ساتھ نکاح منعقد کیا جس کا معنی دولہا دولہن نہیں جانتے تھے جب بھی باختلاف علماء نکاح منعقد ہو جائے گا...* *التجنيس و المزيد میں ہے..* *🌹لو عقدا عقد النكاح بلفظ لا یفهمان كونه نکاحا هل؟ینعقد اختلاف المشائخ فیه قال بعضهم ینعقد لأن النکاح لا یشترط فیه القصد...* *تــرجمــــہ :* *🌸اگر عورت و مرد نے ایسے الفاظ سے نکاح منعقد کر لیا جس سے ان دونوں کو نکاح منعقد ہونے کا پتہ چل سکا.. تو کیا اس صورت میں نکاح منعقد ہو جائے گا؟ اس بارے میں مشائخ کا اختلاف ہے، بعض نے فرمایا کہ نکاح منعقد ہو جائے گا کیونکہ نکاح میں قصد شرط نہیں ہے...* *جب انعقاد نکاح میں قصد شرط نہیں ہے تو ہزل (ہنسی مذاق ) میں بھی نکاح منعقد ہو جائے گا.. پس صورت مسئولہ میں فلم ڈرامے کے لیے ہوئے نکاح شرعاً منعقد ہو جاتے ہیں...* *اور جب نکاح صحیح ہو گیا تو جب تک تطلیق یا تفریق واقع نہ ہو جائے وہ منکوحہ دوسرا نکاح نہیں کر سکتی ہے..* *اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے :* *والمحصنات من النساء* *ترجمہ : اور حرام ہیں مسلمانوں کے لیے شوہر والی عورتیں...* *📚بحوالہ فتاوی یورپ ، صفحہ ٤٢٦* *🌹واللہ و رسولہ اعلم بالصواب🌹* ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ *✍🏻کتبہ حضرت علامہ مفتی معین الدین الأزھــــــری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی والنورانی نئ دہلی*

Friday, 25 May 2018

,
*ایک لفظی غلطی* *جسکی درستگی لازم هے* ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﺎﺕ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ " ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ " ﻟﮑﮭﺎ، ﺗﻮ کسی ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﮐﮩﺎ: ﻟﻔﻆ "ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠﮧ" ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ، ﺑﻠﮑﮧ یه *" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ… ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﮯ ﺍﻟﮓ الگ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﯿﮟ ﺍﻧﮑﯽ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺣﯿﺮﺍﻥ ﮨﻮا- ﭘﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﻋﻠﻢ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﻓﻼﮞ ﺳﻮﺭﮦ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﺴﮯ ﮨﯽ ﻟﮑﮭﺎ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮨﮯ، ﺁﭖ ﮐﯿﺴﮯ ﮐﮩﮧ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻏﻠﻂ ﮨﮯ- ﺍﻧﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻭﺿﺎﺣﺖ ﺩﯼ، ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ: "ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﭘﺮ ﺗﺤﻘﯿﻖ ﮐﺮﻭﮞ گا" خود سے ﺗﺤﻘﯿﻖ کی تو ﺛﺎﺑﺖ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺻﺎﺣﺐ ﺻﺤﯿﺢ ﻓﺮﻣﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ۔۔ ﻟﻔﻆ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﺟﺴﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ "ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ " ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ " ﺍﻧﺸﺎﺀﺍﻟﻠﮧ " ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ مطلب بنتا هے "ﺍﻟﻠﮧ ﺗﺨﻠﯿﻖ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ" ﻧﻌﻮﺫﺑﺎﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﮐﻮ ﻟﻔﻆ "ﺍﻟﻠﮧ "ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻟﮑﮭﻨﺎ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻏﻠﻂ ﮨﮯ- ﺍﺳﮑﮯ ﻟﺌﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﯽ ﮐﭽﮫ ﺁﯾﺎﺕ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﻣﯿﮟ ﻟﻔﻆ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﺍﮐﯿﻼ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮨﻮﺍ ہے... 1. ﻭَﻫﻮَ ﺍﻟَّﺬِﯼ ﺃَﻧْﺸَﺄَ ﻟَﮑُﻢُ ﺍﻟﺴَّﻤْﻊَ ﻭَﺍﻟْﺄَﺑْﺼَﺎﺭَ ﻭَﺍﻟْﺄَﻓْﺌِﺪَۃَ ﻗَﻠِﯿﻠًﺎ ﻣَﺎ ﺗَﺸْﮑُﺮُﻭﻥَ سورة ﺍﻟﻤﻮﻣﻦ 78 2. ﻗُﻞْ ﺳِﯿﺮُﻭﺍ ﻓِﯽ ﺍﻟْﺄَﺭْﺽِ ﻓَﺎﻧْﻈُﺮُﻭﺍ ﮐَﯿْﻒَ ﺑَﺪَﺃَ ﺍﻟْﺨَﻠْﻖَ ﺛُﻢَّ ﺍﻟﻠَّﻪ ﯾُﻨْﺸِﺊُ ﺍﻟﻨَّﺸْﺄَۃَ ﺍﻟْﺂَﺧِﺮَۃَ ﺇِﻥَّ ﺍﻟﻠَّﮧَ ﻋَﻠَﯽ ﮐُﻞِّ ﺷَﯽْﺀ ٍ ﻗَﺪِﯾﺮ. سورة ﺍﻟﻌﻨﮑﺒﻮﺕ 20 3. ﺇِﻧَّﺎ ﺃَﻧْﺸَﺄْﻧَﺎﻫﻦَّ ﺇِﻧْﺸَﺎﺀ ً سورة ﺍﻟﻮﺍﻗﻌﮧ 35 ﺍﻥ ﺁﯾﺎﺕ ﺳﮯ ﺻﺎﻑ ﻇﺎﮨﺮ ﮨﮯ ﮐﮧ " ﺍﻧﺸﺎﺀ " ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﮩﯿﮟ " ﺍﻟﻠﮧ " ﻧﮩﯿﮟ ﻟﮑﮭﺎ ﮔﯿﺎ. ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﯾﮧ ﻟﻔﻆ ﺍﻟﮓ ﻣﻌﻨﯽ ﺭﮐﮭﺘﺎ ﮨﮯ۔۔ ﻟﻔﻆ *"ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﺟﺴﮑﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ *" ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ "* " ﺍﻥ " ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﮯ " ﺍﮔﺮ " "ﺷﺎﺀ "ﮐﺎ ﻣﻌﻨﯽ ﮨﮯ " ﭼﺎﮨﺎ" "ﺍﻟﻠﮧ "ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ " ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ " ﺗﻮ ثابت هوا که ﻟﻔﻆ *" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﮨﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﮨﮯ ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﮐﭽﮫ ﺁﯾﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻭﺍﺿﺢ ﮨﮯ ۔۔ 1. ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﻟَﻤُﮩْﺘَﺪُﻭﻥَ سورة ﺍﻟﺒﻘﺮﮦ 70 2. ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﺩْﺧُﻠُﻮﺍ ﻣِﺼْﺮَ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﺁَﻣِﻨِﯿﻦَ سورة ﯾﻮﺳﻒ 99 3. ﻗَﺎﻝَ ﺳَﺘَﺠِﺪُﻧِﯽ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﺻَﺎﺑِﺮًﺍ ﻭَﻟَﺎ ﺃَﻋْﺼِﯽ ﻟَﮏَ ﺃَﻣْﺮًﺍ سورة ﺍﻟﮑﮩﻒ 69 4. ﺳَﺘَﺠِﺪُﻧِﯽ ﺇِﻥْ ﺷَﺎﺀ َ ﺍﻟﻠَّﻪ ﻣِﻦَ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﯿﻦَ سورة ﺍﻟﻘﺼﺎﺹ 27 ﺍﻥ ﺁﯾﺎﺕ ﺳﮯ ﺛﺎﺑﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻟﻔﻆ *" ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﮧ "* ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﮨﮯ *" ﺍﮔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﮯ ﭼﺎﮨﺎ "* انگریزی میں یوں لکھ جاسکتا ھے.. *"In Sha Allah"* صدقه جاریه کے طور پر اس معلومات کے فروغ کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی درخواست ھے.. جزاک الله

Thursday, 24 May 2018

,
اور سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !! اس لئے جب میں مرجاوں گا تو لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟ اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔! اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو کہیں گے "جنازہ لےآؤ "!!! میرانام نہیں لینگے ۔۔! اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائے تو کہیں گے "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔! اس وقت مجھے میرا نسب اور نہ قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔ کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔ پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے : 1۔ جو لوگ جو تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔ 2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔ 3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کا ہوگا جو کہ ہفتہ دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کی پنوں میں رکھ دیں گے! !! لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہوا اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہوا اور وہ ہے آخرت کا ۔ تجھ سے چھن گیا تیرا ۔۔۔ 1۔ جمال ۔۔۔ 2۔ مال۔۔ 3۔ صحت۔۔ 4۔ اولاد ۔۔ 5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔ 6۔ بیوی ۔۔۔ 7۔ غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔ اب سوال یہاں یہ ہیکہ : تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے کیا تیاری کی ہے ؟ یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے ۔۔ اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے : 1۔ فرائض کا 2۔ نوافل کا 3۔پوشیدہ صدقہ اور صدقہ جاریہ کا۔۔۔۔۔ 4۔ نیک کاموں کا 5۔ رات کی نمازوں کا شاید کہ تو نجات پاسکے اگر تو نے اس مقالہ سے لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے تاکہ اس امتحان گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھےگا (اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا) میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔ جیسا کہ اللہ نے فرمایا *"اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر* *کے* *لئے واپس لوٹا دے تو* *میں صدقہ کروں اور نیکوں ** *میں شامل ہو جاؤں** *(سورة المنافقون )* یہ نہیں کہیگا کہ۔۔ عمرہ کروں گا نماز پڑھوں گا روزہ رکھوں گا علماء نے کہا کہ : میت صدقہ کی تمنا اس لئے کریگا کیوں کہ وہ مرنے کے بعد اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گا اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا اور اب اس وقت جو صدقہ کرسکتے ہیں 10 سکنڈ کے اندر وہ اس میسیج کو نصیحت کی نیت سے پھیلائے ۔ Forwarded as received